Official Web

"حد سے زیادہ” چین کی پیداواری صلاحیت کے بجائے امریکہ کی پریشانی ہے ،چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کے شعبہ  امریکہ اور اوقیانوسیہ کے ڈائریکٹر  یانگ تھاؤ نے بلنکن کے دورہ چین کی متعلقہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے نام نہاد "حد سے زیادہ پیداوار ”  مارکیٹ سے اخذکردہ نتائج نہیں، بلکہ انسان کی بنائی ہوئی جھوٹی داستان ہے اور امریکہ کی تحفظ پسندی اور چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی ایک اور مثال ہے۔انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ "حد سے زیادہ” چین کی پیداواری صلاحیت کے بجائے امریکہ کی پریشانی ہے۔