Official Web

فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف امریکی طلبہ کے مظاہرے، گرفتار مظاہرین کی تعداد 550 ہوگئی

امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف طلبہ کے مظاہرے جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہروں میں گرفتار مظاہرین کی  تعداد 550 تک جا پہنچی ہے۔

امریکا کی ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپ جا پہنچیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ طلبہ مظاہرین امریکا سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک نہ ہو ، نوجوان آج بھی تاریخ کی درست سمت میں ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے مظاہروں کو جمہوریت کا حصہ قرار دے کر کہا کہ امریکا مظاہروں کو عوامی حق سمجھتے ہوئے اس کا دفاع کرتا ہے۔