Official Web

کھون مینگ میں تیسری نیشنل ریڈنگ کانفرنس کی افتتاحی تقریب

23 اپریل کو تیسری نیشنل ریڈنگ کانفرنس صوبہ یون نان کے  شہر کھون مینگ میں شروع ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تشہیری  محکمے  کے ڈائریکٹر لی شو لے نے افتتاحی تقریب میں شرکت اور تقریر کی۔

"ایک علمی معاشرے کی تعمیر اور جدید تہذیب کا اشتراک” کے موضوع پر منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں پڑھنے کے فروغ، تھیم ریلیز، نیشنل ریڈنگ لیکچر ہال اور اسپرنگ سٹی اسکالر کوریڈور جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا مقصد مطالعہ کی سرگرمیوں اور پڑھنے سے محبت کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔