Official Web

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں روزگار کی صورتحال مستحکم رہی، چین کی وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ

23 اپریل کو چین کی وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ کی جانب سےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں روزگار کے 30 لاکھ 30 ہزار نئے مواقع  پیدا ہوئے۔ اس سال،  روزگار کے "12 ملین سے زائد مواقع”  کے ہدف کے مطابق، سالانہ کام کا ایک چوتھائی حصہ پہلی سہ ماہی میں مکمل کر لیا گیا ہے.  مارچ کے لیے شہروں اور قصبوں میں  بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد رہی اور روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی۔

چین کی وزارت  انسانی وسائل وسماجی تحفظ  کے ترجمان چھن فنگ نے کہا کہ اگلے مرحلے میں وزارت ، جدید مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے روزگار کو فروغ دینے کا پروگرام شروع کرےگی، کالج گریجویٹس سمیت دیگر نوجوانوں کے روزگار کو فروغ دینے کے لیے پالیسیز  جاری کرےگی، مشکلات کے شکار گریجویٹس کے لیے خصوصی معاونت کو مضبوط  بنائےگی، بڑے پیمانے پر پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت کا اہتمام کرےگی اور ٹھوس انداز میں جاب سروسز  کی سرگرمیاں انجام دےگی۔