Official Web

سائفر کیس، رواں ہفتے فیصلے کا امکان

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی،رواں ہفتے سماعت مکمل کیے جانے اور اس پر فیصلہ آنے کاقوی امکان ہے ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے سلمان صفدر، عثمان ریاض گل و دیگر جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم میں حامد علی شاہ، ذوالفقار نقوی، نعیم اقبال و دیگر عدالت میں پیش ہونگے اسکے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بھی عدالت کے روبرو پیش ہونگے۔