Official Web

بشریٰ بی بی کے معدے میں سوزش کی دراصل کیا وجہ ہے ؟ سینئر خاتون صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

لاہور، اسلام آباد :  سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے بعد جیل انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کیا جس میں اعتراف کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کے جگر پر چربی اور معدے پر سوزش ہے ، اب سینئر خاتون صحافی نے سوزش کی ممکنہ وجہ بتادی ۔

سنٹرل جیل راولپنڈی کے ترجمان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں چیک اپ اور میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، ڈاکٹرز کے مطابق تمام میڈیکل ٹیسٹ تقریباً نارمل ہیں ، صرف جگر پر چربی اور معدے کی سوزش ہے جوکہ عموماً مرغن اور مصالحہ دار چیزوں کے استعمال سے ہوتا ہے تاہم بائیوپسی کی رپورٹ کے بعد حتمی رائے قائم کی جائے گی ۔

اس پر صحافی عمار سولنگی نے لکھا کہ ’’بشری بی بی کے معدے کی جلن کی اصل وجہ مرغن اور مصالحہ دار چیزیں ہیں، کنفرم خبر یہ ہے کہ بشری بی بی دن میں تقریباً چھ سے آٹھ کرکرے کے پیکٹ اور کافی سارا اچار کھاتی ہیں کھانے کرکرے اور الزام جنرل عاصم منیر اور ہارپک کے قطروں پہ؟؟‘‘

 

اس پر خاتون صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی  نے لکھا کہ ’’ یہ سو فیصد ???? کنفرم خبر ہے کہ بشری بی بی، کُرکُرے  اور اچار کھاتی ہیں اور بہت کھاتی ہیں، اسی لیے گیسٹرو ہو گیا۔ کُرکُرے کھانا بند کریں ، نہ ریاست کا وقت ضائع کریں نہ میڈیا کا، جیل کی طرح جیل کاٹیں،خالہ جی کا گھر نہ بنائیں‘‘۔