Official Web

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون ہلیوا مستعفیٰ

تل ابیب : اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے کیئے گئے حملے کو روکنے میں ناکامی پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اہرون ہلیو کے عہدے سے استعفیٰ پر فوج کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ وہ 7 اکتوبر کے حملے میں اپنے کردار سے سبکدوش ہونے والی پہلی شخصیت بن گئے ہیں ۔

اہرون ہلیو نے کہا کہ وہ 7 اکتوبر کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں جبکہ ملٹری چیف کی جانب سے ہلیو کا استعفیٰ قبول کر لیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جبکہ حماس نے 250 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔