Official Web

طور خم: افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

طورخم:  طور خم بارڈر پر فرنٹیئر کور اور کسٹمز نے مشترکہ کارروائی کر کے افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق طور خم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا۔

پکڑے گئے اسلحہ میں تین ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پسٹل، اے کے 47 کے 4000 راؤنڈز، اے کے 47 کے 8 بولٹس برآمد ہوئے، اس کے علاوہ 5 پسٹل میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 راؤنڈز، 40 سپرنگ اور ایک پسٹل بھی ملی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اور اسلحہ مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔