17 تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں "پیداواری صلاحیت کے مسئلے” پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ پیداواری صلاحیت کے مسئلے کو مارکیٹ معیشت کے اصول کے مطابق دیکھا جانا چاہئے ، اور معاشی گلوبلائزیشن کے تناظر میں لیبر کی عالمی تقسیم اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کا تجزیہ کیا جانا چاہیئے۔ چین کی نئی توانائی صنعت کی برتریاں حقیقی مہارتوں سے حاصل کی جاتی ہیں، اور سرکاری سبسڈی کے بجائے مکمل مارکیٹ مسابقت کے ذریعے تشکیل دی جاتی ہیں.چین کی برقی گاڑیوں، لیتھیم بیٹریوں، فوٹو وولٹک مصنوعات وغیرہ کی برآمدات، نہ صرف عالمی رسد کو بہتر بناتی ہیں اور عالمی افراط زر کے دباؤ کو کم کرتی ہیں، بلکہ ماحولیاتی تبدیلی اور سبز اور کم کاربن تبدیلی کی عالمی کوششوں میں بھی بہت بڑا کردار ادا کرتی ہیں.
ترجمان نے کہا کہ نام نہاد "عالمی مارکیٹ پر چین کی حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت” ایک غلط تصور ہے، اور "حد سے زیادہ صلاحیت” کے بہانے تجارتی تحفظ پسند اقدامات کرنے سے خود کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا، بلکہ صرف پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام اور روانی کو تباہ کیا جائے گا، اور عالمی معیشت کی سبز تبدیلی اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو پیچھے دھکیل دیا جائے گا.