Official Web

پہلی سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.3 فیصد اضافہ

چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 16 اپریل کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر  چین کے قومی ادارے  برائے شماریات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شینگ لائی یون نے سال  2024 کی پہلی سہ ماہی میں چین کی معاشی کارکردگی کا تعارف پیش کیا۔

جاری کردہ  اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ابتدائی حسابات کے مطابق، سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کا جی ڈی پی 29629.9 بلین یوآن تھا، جو سال بہ سال 5.3 فیصد اضافہ ہے ، اور سال گزشتہ  کی  چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.6 فیصد کا  ماہانہ اضافہ ہوا۔

قومی ادارے برائے شماریات کے مطابق چین میں پیداوار کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی نے نئے نتائج حاصل کیے ہیں، اور قومی معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے اور یہ مالی سال کی ایک اچھی شروعات ہے۔