Official Web

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور:  مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 30 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔