Official Web

مارچ میں چین کی سروس انڈسٹری کا کاروباری سرگرمی انڈیکس 52.4فیصد پر جا پہنچا

چین کے قومی ادارہ برائے شماریات اور چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں چین کی  سروس انڈسٹری کا کاروباری سرگرمی انڈیکس 52.4 فیصد تھا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.4 فیصد زیادہ تھا،  یعنی مسلسل تین ماہ تک بڑھتا رہا  اور سروس انڈسٹری کی توسیع کی رفتار میں تیزی آئی۔

 قومی ادارہ برائے شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر کے سینئر شماریات دان ژاؤ چنگ حہ نے کہا کہ مارچ میں کاروباری سرگرمیوں کی توقع کا انڈیکس 58.2 فیصد تھا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ تھا، اور نسبتاً اعلیٰ خوشحالی کی حد میں رہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر سروس انٹرپرائزز مستقبل کی مارکیٹ کی ترقی کے بارے میں پرامید ہیں۔