Official Web

‘غزہ میں اسرائیلی حکمت عملی اور کارروائیاں مزید غلطیاں ہونے کا اشارہ دے رہی ہیں’

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی موجودہ حکمت عملی اور کارروائیاں مزید غلطیاں ہونے کا اشارہ دے رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کر تے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں جاری جنگ کے باعث 10 لاکھ افراد فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہيں۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز کے اندھادھند حملوں کی وجہ سے غزہ پٹی میں وسیع پیمانے پر قتل عام اور تباہی ہوئی۔

دوسری جانب جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 3 جنگجو ہلاک  ہوگئے۔

واضح رہے اسرائیلی حملوں میں اب تک 31 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 72 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔