Official Web

امریکی صدر جوبائیڈن کا چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں صدور کے درمیان معاشی روابط، یوکرین اور سائبر سکیورٹی خدشات سمیت مختلف معاملات  پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا احترام اور مساوی تعاون قائم رکھنا چاہیے تاہم امریکا نے ہماری ٹیکنالوجی کی ترقی روکی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ تائیوان معاملہ ریڈ لائن ہے جو امریکا چین تعلقات میں عبور نہیں ہونی چاہیے۔