Official Web

خیبرپختونخوا میں بارش سے7 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز کی بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز ہونیوالی بارش کے باعث 7 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی عمریں 10 سال سے کم ہیں۔

چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنوں اور باجوڑ میں پیش آئے، مختلف اضلاع میں کچی چھتیں و دیواریں گرنے سے جزوی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو کے مطابق میڈیکل و ڈیزاسٹر ٹیموں ریسکیو آپریشنز میں حصہ لیا، ریسکیو کے تمام کنٹرول روم مکمل فعال ہیں۔