Official Web

وزیراعلیٰ کو پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنیکی تجویز

لاہور: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے نام پتنگ بازی کے قوانین سے متعلق خط تحریر کردیا۔

پراسیکیوٹر پنجاب فرہاد علی نے وزیراعلیٰ کے نام خط میں درخواست کی کہ پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈینس 2001کوپتنگ بازی سے انسانوں کوبچانےکے لیے نافذکیاگیا، آرڈیننس میں پتنگ بازی کی زیادہ سےزیادہ سزا 3 سال اور ایک لاکھ جرمانہ ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل  نے کہا کہ سزا کم ہونے سے پتنگ بازی کے واقعات بڑھ رہے ہیں لہٰذا پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس کے تحت درج مقدمات میں دہشتگردی دفعات شامل کی جائیں، ایسا کرنے سے خطرناک جرم میں ملزمان کا ٹرائل جلد ہوگا اور معاشرے میں ایک ڈربیٹھےگا۔

پراسیکیوٹر نے خط میں مزید کہا کہ پنجاب میں نافذ العمل قوانین پتنگ بازی کی روک تھام کےلیےناکافی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیصل آباد میں گلے پر ڈور پھرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا تھا جس کے بعد بھی پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا۔

فیصل آباد میں ہی گلے پر ڈور پھر نے سے موٹرسائیکل سوار ایک اور نوجوان زخمی ہوا، اس کے علاوہ سیالکوٹ میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔