Official Web

چین فعال طور پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمد کو وسعت دے گا، چینی محکمہ کسٹم

چین کی ریاستی  کونسل کے انفارمیشن آفس نے 26 تاریخ کو پیداوار، کھپت، درآمد اور برآمد سے متعلق حالیہ اعداد و شمار اور پالیسیوں پر ایک پریس کانفرنس کی۔ چینی محکمہ کسٹم کے متعلقہ اہلکار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگلے مرحلے میں، چین فعال طور پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمد کو وسعت دے گا.

 حالیہ برسوں میں ، چین نے زرعی اور غذائی مصنوعات کے لئے مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانا جاری رکھا ہے ، قرنطینہ طریقہ کار کو  بہتر بنایا ہے ، اور زیادہ سے زیادہ غیر ملکی زرعی اور  غذائی  مصنوعات کو چین برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے ، اور غیر ملکی پیداواری اداروں کو چین میں اندراج کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ گزشتہ سال 51 ممالک اور خطوں سے 146 اقسام کی اعلیٰ معیار کی زرعی اور غذائی مصنوعات کو چین برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

محکمہ کسٹمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ لنگ جون کا کہنا تھا کہ رواں سال  پہلے دو ماہ میں چین کے درآمدی ذرائع نے دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں کا احاطہ کیا۔ اگلے مرحلے میں ،محکمہ کسٹمز فعال طور پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمد کو وسعت دے گا ، اور چین جیسی ایک سپر بڑی مارکیٹ کی تعمیر میں مدد کی جائے گی   تاکہ   چینی مارکیٹ کو ایک بڑی مارکیٹ میں ڈھالا جا سکے  اور دنیا کے ساتھ اشتراک کیا جا سکے۔