Official Web

بوآو فورم فار ایشیا میں دو فلیگ شپ رپورٹس کا اعلان

بوآو فورم فار ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2024 کا آغاز 26 تاریخ کو ہوا جس میں دو فلیگ شپ رپورٹس کا اعلان کیا گیا۔ سالانہ اجلاس میں چینی اور غیر ملکی مہمان مصنوعی ذہانت، اعلیٰ معیار کی ترقی اور مالی تعاون جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال  کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز  کانفرنس کے دوران "ایشیا کے مستقبل میں سرمایہ کاری” کے موضوع پر ایک ذیلی فورم کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں مہمانوں نے ایشیا کے اندر اور باہر سرمائے کے بہاؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اور ایشیا بحر الکاہل خطے میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لئے تعاون پر اتفاق رائے کیا گیا.

اسی روز "تجارتی تقسیم کو کم کرنا” کے موضوع پر بھی ایک ذیلی فورم منعقد کیا گیا۔ شرکاء نے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے، سب کے لئے اقتصادی گلوبلائزیشن کو فروغ دینے اور اشتراکیت اور ڈبلیو ٹی او اصلاحات کو فروغ دینے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

سابق امریکی وزیر تجارت کارلوس گوٹیریز نے کہا کہ انفرادی ممالک میں قوم پرستی کا جذبہ دراصل گلوبلائزیشن کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ  ایک خوشحال دنیا امریکہ کے لئے اچھی ہے، اور ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا پوری دنیا کے لئے اچھا ہے.