Official Web

غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسی اقدامات کے ایک نئے دور کامطالعہ کیا جا رہا ہے،چینی وزارت تجارت

چین کے ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، نائب وزیر تجارت گوو ٹنگٹنگ نے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں  سے، چین کی صارفی منڈی کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسی اقدامات کے ایک نئے دور کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔

گوو ٹنگٹنگ نے کہا کہ پہلے دو ماہ میں،چین  کی مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات کی تجارت نے ایک اچھا آغاز دیکھا ہے۔ ساختی نقطہ نظر سے، زیادہ مثبت علامات دیکھی جا سکتی ہیں۔ نجی اداروں کی درآمدات اور برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو چین کی مجموعی غیر ملکی تجارتی مالیت کا نصف سے زیادہ ہے؛ مکینیکل اور برقی مصنوعات نے مضبوط مسابقت کا مظاہرہ کیا ہے، جن کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے؛”بیلٹ اینڈ روڈ” تجارتی تعاون قریب تر ہو گیا ہے، جبکہ”بیلٹ اینڈ روڈ” کے شرکت دار ممالک کی درآمدات اور برآمدات کی شرح نمو مجموعی سطح سے زیادہ ہے۔

یہ مثبت عوامل پوری طرح سے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ چین کی بیرونی تجارت  اچھی بنیاد، مضبوط صلاحیت ، اور وافر توانائی کی حامل ہے۔ چین  میں درآمد اور برآمد میں فعال   غیر ملکی تجارتی کمپنیاں 600,000 سے زیادہ ہیں، جن میں نجی کمپنیوں کا حصہ 80 فیصد سے زیادہ ہے۔ یہ کمپنیاں  بین الاقوامی مارکیٹ میں پروان چڑھ رہی ہیں اور ان کی مسابقت میں مسلسل بہتری آئی ہے۔