Official Web

چین کی اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کا سالانہ اجلاس ختم، جدیدیت کے لیے طاقت یکجا کرنے پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس ختم ہوگیا جس میں سیاسی مشیروں پر زور دیا گیا کہ وہ عظیم اتحاد، یکجہتی اور چینی جدیدیت کے فروغ کے لئے طاقت یکجا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
بیجنگ کے عظیم عوامی ہال مں منعقدہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے سیشن کے اختتامی اجلاس میں چینی رہنماؤں شی جن پھنگ، لی چھیانگ ، ژاؤ لی جی، تسائی چھی ، ڈینگ شوئے شیانگ، لی شی اور ہان ژینگ نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2 ہزار سے زائد سیاسی مشیر بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کی صدارت چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے کی۔
اجلاس میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ کی منظوری سمیت گزشتہ سالانہ اجلاس میں پیش کردہ سیاسی مشیروں کی تجاویز پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ، نئی تجاویز کے جائزے سے متعلق رپورٹ اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 قومی کمیٹی کے دوسرے سیشن پر سیاسی قرارداد کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تمام شریک تنظیموں، تمام سطح پر اس کی کمیٹیوں اور سیاسی مشیروں پر زور دیا گیا کہ وہ کامریڈ شی جن پھنگ کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے امور میں مزید قریبی تعاون کریں اور نئے دور میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی کوششوں کے لیے نئے امکانات کھولیں۔
وانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی میں کامریڈ شی جن پھنگ کا مرکزی کردار ہے جنہوں نے پوری جماعت و قوم کو سخت محنت کرنے اور بہادری کے ساتھ آگے بڑھنے، معاشی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف کے کامیابی کے ساتھ حصول اورعظیم چین کو لہروں سے گزرنے اور بہادری سے آگے بڑھنے میں قیادت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کامیابیوں کو چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے تمام ارکان نے بے حد سراہا ہے۔
سال 2024 عوامی جمہوریہ چین اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے۔وانگ نے کہا کہ گزشتہ 75 برس میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام اور ترقی، اصلاحات کی راہ تلاش کرنے اور چینی خواب کو عملی شکل دینے میں شاندار سفر طے کیا ہے۔
وانگ نے زور دیا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس سیاسی، مشاورت، جمہوری نگرانی اور ریاستی امور میں شرکت اور غور و خوض کے لئے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے۔
انہوں نے چینی جدیدیت کے سفر میں لگن، ذمہ داری اور عزم پر زور دیتے ہوئے سیاسی مشیروں سے کہا کہ وہ ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں متحد ہو کرجدوجہد کریں اور تمام محاذوں پر چینی قوم کے عظیم تجدید شباب کو آگے بڑھائیں۔