Official Web

چائنا میڈیا گروپ اور "بیلٹ اینڈ روڈ” میڈیا کا مشترکہ طور پر نئے تعاون کا آغاز

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کے درمیان تعاون کے نئے دور کی افتتاحی تقریب 9 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی اور قازقستان کی وزارت ثقافت و اطلاعات کی انفارمیشن کمیٹی کے چیئرمین یاروس نشلری اور چین میں تعینات پاکستان، مالدیپ، بنگلہ دیش، نیپال، ترکی، جنوبی افریقہ اور کیوبا کے سفیروں کے ساتھ مشترکہ طور پر سی ایم جی کے بہترین پروگرام "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر شین ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رواں سال صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کے تصور کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ چائنا میڈیا گروپ نے 151 ممالک میں 682 میڈیا تنظیموں کے ساتھ نیوز سروس معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ، "سلک روڈ” ۔ "سلک روڈ ٹیلی ویژن کمیونٹی” سے منسلک دنیا کے پہلے بین الاقوامی فلم اور ٹیلی ویژن میڈیا الائنس کے قیام کا آغاز کیا ہے ، اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کے ساتھ میڈیا تعاون کا فروغ جاری رکھا ہے۔

تقریب میں سی ایم جی کی جانب سے ” دی بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ میری کہانی” کی گلوبل کال کے نتائج بھی جاری کیے گئے۔ اس میں دنیا بھر کے 131 ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتے ہوئے 1000 سے زائد حیرت انگیز کہانیاں جمع کی گئیں اور متعلقہ رپورٹس 1.728 ارب افراد تک پہنچی ہیں ،جنہیں اندرون و بیرون ملک پرجوش ردعمل ملا ہے ۔