Official Web

امریکا کا ضبط شدہ ایرانی گولہ بارود یوکرین بھیجنے کا فیصلہ

امریکا نے گزشتہ سال ضبط کیے گئے ایرانی گولہ بارود کے ایک ملین راؤنڈز یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ ایران کے ضبط شدہ گولہ بارود میں سے 7.22 ایم ایم کے 1.1 ملین راؤنڈز یوکرین بھیجے جائیں گے۔

سینٹ کام کے مطابق یہ راؤنڈز دسمبر  2022 میں امریکی نیوی نے پکڑے تھے جو کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یمن میں حوثی ملیشیا کو بھیجے جا رہے تھے۔

سینٹ کام کا کہنا تھا کہ جب یوکرین کی وش لسٹ پر اور میدان جنگ میں ائیر ڈیفنس سسٹم اور لانگ رینج اسلحہ سب پر چھایا ہوا ہو، ایسے میں  اس گولہ بارود سے جنگ کے نتائج پر کوئی بہت بڑا فرق نہیں آئے گا۔

سینٹ کام کے مطابق یہ اسلحہ اور گولہ بارود یوکرین میں مسلسل مغربی اسلحے کی ترسیل  سے متعلق تحفظات دور کرنے کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔