Official Web

ماہرہ کی شادی پر ثانیہ مرزا سمیت بالی وڈ اداکاراؤں کے محبت بھرے پیغامات

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خاصی مقبول ہیں، ان کی شادی پر بھارتی اداکاراؤں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان کی شادی 2 اکتوبر کو ان کے دیرینہ دوست بزنس مین سلیم کریم سے ہوئی، شادی کی دل موہ لینے والی تصاویر اور ویڈیو اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

ان تصاویر پر جہاں پاکستانی اداکار عمران عباس، بلال قریشی سمیت اداکاراؤں مایا علی، یمنیٰ زیدی، سجل علی، حرا مانی، مریم نفیس و دیگر نے تبصرے کیے وہیں بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور  بالی وڈ اداکاراؤں نے بھی کمنٹس کیے۔

ثانیہ مرزا نے دل یعنی محبت والے ایموجی کے ساتھ ماہرہ خان کو ان کی شادی پر مبارکباد پیش کی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس کے علاوہ اداکارہ سونم کپور نے بھی ماہرہ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا اور لکھا ‘مبارک ہو پیاری لڑکی، خدا آپ دونوں پر اپنی رحمتیں نازل کرے’۔

بھارتی اداکارہ زرین خان نے بھی ماہرہ کو ان کی شادی پر مبارک باد پیش کی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بالی وڈ اداکارہ مونی رائے نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا ‘آپ دونوں کو میرے دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو، خدا کرے آپ لوگوں کی زندگی کا آگے کا سفر خوبصورت ہو’۔

سونم کپور کی بہن نامور پروڈیوسر ریا کپور نے بھی ماہرہ کی تصاویر اور ویڈیو پر تبصرہ کیا اور اداکارہ کو مبارک دینے کے ساتھ ان کی تصاویر کو خوبصورت قرار دیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ