Official Web

بھارت اور نیپال میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ

نئی دہلی:  بھارت اور نیپال میں زلزلے کی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

نیشنل سیسمولوجیکل سنٹر کے مطابق نیپال میں مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر 2 بجکر 51 منٹس پر یکے بعد دیگر زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.3 اور 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ضلع بجھنگ میں محسوس کیے گئے۔

 

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے، بھارت میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے جھٹکے ڈیرا دون، اتر پردیش اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔