Official Web

چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع

اسلام آباد:  سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس شروع ہو گیا۔

فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز موجود ہیں، اجلاس کے بعد فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کرے گی۔

فل کورٹ میٹنگ کا 4 نکاتی ایجنڈا

اجلاس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پہلے دن فل کورٹ میٹنگ کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا۔

زیرِ التواء مقدمات اور ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لیے مقدمات کا انتخاب ایجنڈے میں شامل ہے۔

عوامی مفاد کے مقدمات کی کارروائی ٹیلی کاسٹ کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، مقدمات کی مؤثر سماعت کے لیے رہنما اصول مرتب کرنے پر مشاورت اس ایجنڈے کا حصہ ہے۔