Official Web

چین-زیمبیا تعلقات کو جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان

15 ستمبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نےبیجنگ میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے زیمبیا کے صدر ہاکینڈےہیچی لیماسے ملاقات کی۔

دونوں سربراہان مملکت نے اعلان کیا کہ چین اور زیمبیا کے تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ اگلے سال چین اور زیمبیا سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں چین اور زیمبیا کے درمیان دوستانہ تعاون کی سطح اور اتحاد وتعاون کو مضبوط اور بہتر بنانا چاہیے ، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنا چاہیے ، ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ اور دونوں عوام کی مشترکہ توقعات پر پورا اترنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے۔