Official Web

چینی وزارت دفاع کی بحیرہ جنوبی چین کے امور میں امریکی مداخلت کی شدید مخالفت

بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن اور امریکہ کے جنگی جہازوں کے پہلے مشترکہ گشت کے حوالے سے چینی وزارت دفاع کے ترجمان تھان کھہ فئے نے کہا کہ ہم اس کارروائی پر مکمل توجہ دے رہے ہیں۔ چین کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ متعلقہ ممالک کے مابین دفاعی تعاون سے  تیسرے فریق کے مفادات  اور خطے میں امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے۔بحیرہ جنوبی چین، خطے میں ممالک کا مشترکہ گھر ہے۔ ہم امریکہ کے اس عمل کی سخت مخالفت کرتے ہیں کہ وہ اپنے مفادات کے لیے بحیرہ جنوبی چین کے معاملات  میں مداخلت کرتا ہے اور ” نیویگیشن کی آزادی” کا نعرہ لگاتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔چینی افواج ہمیشہ ملک کے اقتداراعلیٰ اور بحری مفادات کی حفاظت کرتی  ہیں اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھتی ہیں۔