Official Web

چین – بھارت کمانڈر سطح کی بات چیت کا انیسواں دور

تیرہ سے چودہ اگست تک چینی اور بھارتی افواج نے مورڈو / چشولے میٹنگ پوائنٹ کے بھارت کی جانب ، فوجی کمانڈر سطح کی بات چیت کا 19 واں دور منعقد کیا۔ دونوں فریقوں نے چین بھارت سرحد کے مغربی حصے میں باقی مسائل کو حل کرنے کے لئے فعال ، تفصیلی اور تعمیری بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ رہنمائی میں فریقین نے کھلے اور دور رس انداز میں تبادلہ خیال کیا اور فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے مواصلات اور مذاکرات  کو برقرار رکھنے اور بقیہ معاملات کو جلد از جلد حل کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے چین بھارت سرحد پر امن و امان برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔