Official Web

جولائی میں چین کی قومی معیشت میں مسلسل بہتری .قومی ادارہ برائے شماریات

چین کے  قومی ادارہ برائے شماریات نے جولائی کی قومی معاشی صورتحال  کی رپورٹ جاری کی۔

رپورٹ کے مطابق  جولائی میں چین کی  قومی معیشت میں  بحالی کا رجحان رہا  ، پیداوار کی طلب،روزگار اور اشیا ء   کی قیمتیں مستحکم  رہیں  اور ترقی کے معیار میں مسلسل بہتری آئی ۔

  رپورٹ کے مطابق خدمات کی صنعت نے تیز  ترقی کو برقرار رکھا ، صنعتی پیداوار مسلسل بڑھی  اور خام مال  کی مینوفیکچرنگ کی صنعت کی ترقی میں تیزی آ ئی ۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جولائی میں ملک میں مقررہ حجم سے اوپر کی صنعتوں کی اضافی ویلیومیں سال بہ سال 3.7 فیصد اضافہ ہوا، مارکیٹ کی فروخت میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا، صارفین کی اشیاء کی مجموعی خوردہ فروخت 3,676.1 ارب یوآن رہی، جو کہ سال بہ سال 2.5 فیصد اضافہ  ہے ۔ فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری کا پیمانہ بڑھتا رہا، اشیاء کی درآمد اور برآمد میں سال بہ سال کمی واقع ہوئی تاہم  تجارتی ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا۔