Official Web

چین کا پہلا قومی یومِ ماحولیات

چین کا پہلا قومی یومِ ماحولیات منایا گیا، جس کی مرکزی تقریب صوبہ زے جیانگ کے شہر حوزو میں منعقد کی گئی ۔ "سرسبز پہاڑ اور شفاف پانی سونے اور چاندی کے پہاڑہیں ” کے موضوع کے تحت منعقدہ اس تقریب میں افتتاحی تقریب ، ماحولیاتی تحفظ کی اہم کامیابیوں کا اجراء ، ماحولیاتی تحفظ  کے تجربات کے تبادلے کا اجلاس نیزسبز اور کم کاربن جدت طرازی کانفرنس شامل ہیں۔

چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت قدرتی وسائل اور دیگر محکمے کاربن پیک اور کاربن نیوٹریلٹی، صنعت کی سبز اور کم کاربن ترقی اور چین کے ماحولیاتی تحفظ کی ریڈ لائن کے بلیو پیپر  2023 سمیت دیگر کامیابیوں کا اعلان کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق  پہلے قومی یومِ ماحولیات کی مرکزی تقریب میں مکمل طور پر  گرین انرجی کا استعمال  اور”زیروکاربن”کارروائیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔