Official Web

بھارت کا یوم آزادی: دنیا بھر میں سکھ اور کشمیریوں کا احتجاج، مودی کیخلاف نعرے

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں سکھوں اور کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔

واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھ برادری نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

سکھ برادری کے احتجاج میں مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے، اس کے علاوہ خالصتان کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب بھارت کے یوم آزادی پر پیرس میں کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی نے یوم سیاہ منایا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ادھر مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب میں مودی کی فسطائیت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

برمنگھم میں بھی کشمیریوں نے احتجاج کیا اور عالمی برادری سے بھارت کے خلاف سفارتی دباؤ بڑھا نے کا مطالبہ کیا۔