Official Web

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا پی ٹی آئی کے 57 کارکنان کی رہائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے 57 کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے 57 کارکنان کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عدالت نے 3 ایم پی او آرڈر معطل کر کے 57 پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔