Official Web

امریکہ غلط راستے پر مزید آگے نہ بڑھے ۔امریکہ کے تائیوان سے متعلق”بل”پر چین کا ردعمل

سات اگست کو امریکی وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نےخبر جاری کی کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسی دن نام نہاد "امریکہ-تائیوان 21 ویں صدی کے تجارتی انیشی ایٹیو فیز ون ایگریمنٹ امپلی منٹیشن ایکٹ” پر دستخط کیےہیں۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اپنے ساتھ  سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک اور چین کے تائیوان خطے کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلوں کی ہمیشہ سختی سے مخالفت کرتا آیا ہے ، جس میں خودمختاری اور سرکاری نوعیت کے کسی بھی معاہدے پر مذاکرات اور دستخط بھی شامل ہیں۔ امریکی اقدامات ایک چین کے اصول ، چین -امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں اور تائیوان کے ساتھ صرف غیر سرکاری تعلقات برقرار رکھنے کے امریکی وعدے کی خلاف ورزی ہیں نیز  یہ "تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں کو غلط پیغام دیتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم ناقابل تسخیر ہے۔ ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ نام نہاد "بل” کو منسوخ کرے، "انیشی ایٹیو” سےمتعلق مذاکرات کو بند کرےاور غلط راستے پر مزید آگے نہ بڑھے ۔