Official Web

چیف جسٹس اور جسٹس فائز نے تقسیم کا تاثر دور کردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں شجر کاری مہم چلائی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان اورجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مل کر سپریم کورٹ کے باغ میں پھولوں کے پودے لگائے۔

شجر کاری کے دوران چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار گفتگو بھی جاری رہی۔ ججز نے پودے لگانے کے بعد دعا کی۔

Video Player

چیف جسٹس نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کیلئے برکت ڈالے، اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کیلئے بھی بہتر کرے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بھی شجر کاری مہم میں شامل تھے۔

Video Player

چیف جسٹس پاکستان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مل کر پودے لگائے ۔ دونوں نے پودے لگانے کے دوران خوشگوار گفتگو بھی کی۔ چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مل کر پودا لگانے سے ججز میں تقسیم نہ ہونے کا تاثر دیا گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان صاحب اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب دونوں مل کر بھی ایک پودا لگائیں۔

Video Player

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ سے دلچسپ مکالمہ کیا کہ آپ نے پودا تو لگا دیا لیکن آپ کے ہاتھ پر مٹی کا نشان کیوں نظر نہیں آرہا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میرے ہاتھ دیکھ لیں مٹی کا نشان موجود ہے۔

Video Player