Official Web

ہارٹ اٹیک سے کیسے بچا جائے؟ نیا جینیاتی ٹیسٹ متعارف

ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لیے امریکی ڈاکٹروں نےنیا جینیاتی ٹیسٹ متعارف کروادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی طبی ماہر ین کا کہنا ہے کہ پولی جینک (  Polygenic Risk ) نامی ٹیسٹ میں مریضوں میں دل کے  مرض کی نشاندہی عمر کے ابتدائی حصے میں کی جاسکے گی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں مریض کے قریبی رشتے داروں کے میڈیکل ریکارڈ کا تجزیہ کیا جائے گا اور رپورٹ کے ذریعے مریض میں دل کا دورہ پڑنے کے خطرے کا تعین کیا جائے گا۔