Official Web

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 کیلئے اے آئی ڈیجیٹل اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

مائیکرو سافٹ نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو ونڈوز 11 کا حصہ بنا دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اسے کو پائلٹ اے آئی اسسٹنٹ کا نام دیا گیا ہے۔

مائیکرو سافٹ ایج، آفس ایپس اور دیگر سروسز کے بعد یہ نیا اے آئی ڈیجیٹل اسسٹنٹ براہ راست ونڈوز 11 کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو ٹاسک بار کی تمام ایپس اور پروگرامز میں اوپن اور استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

کمپنی نے بتایا کہ جب کوئی صارف ونڈوز کو پائلٹ سائیڈ بار کو اوپن کرے گا تو وہ بار ایپس، پروگرامز اور ونڈوز میں نظر آئے گی اور پرسنل اسسٹنٹ کا کام کرے گی۔

کمپنی کے مطابق اس سے ہر صارف کے لیے ونڈوز سیٹنگز کو بہتر کرنا یا پسندیدہ ایپس سے کنکٹ ہونا آسان ہو جائے گا۔

ڈیجیٹل اسسٹنٹ ایپس میں نظر آنے والے مواد کی سمری تیار کر سکے گا جبکہ اسے دوبارہ تحریر  یا مواد کی وضاحت کرنے کے بھی قابل ہوگا۔

یہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ بنگ چیٹ میں نظر آنے والے ڈائیلاگ باکس سے ملتا جلتا نظر آتا ہے اور اس سے آپ عام سوالات اور چیزوں کی تفصیلات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے لیے ونڈوز 11 ٹاسک بار میں ایک نیا بٹن دیا جائے گا۔

یہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ چیٹ جی پی ٹی پر مبنی ہوگا۔

اس ڈیجیٹل اسسٹنٹ کی آزمائش جون سے شروع ہوگی جس کے بعد یہ بتدریج تمام ونڈوز 11 صارفین کو دستیاب ہوگا۔

%d bloggers like this: