Official Web

سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی 2‘ کی میزبانی کریں گے

ممبئی: بھارت کے معروف ریئلٹی شو بگ باس کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ 

’بگ باس او ٹی ٹی‘ سیزن ون کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی جس میں ویویا اگروال کامیاب ہوئی تھیں، اب خبر سامنے آئی ہے کہ سلمان خان سیزن ٹو کی شوٹنگ ریپر سنگر ’رفتار‘ کے ساتھ کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے کچھ دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ سلمان خان نے نئے سیزن کیلئے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے، شو آرگنائزر جلد اداکار کے ساتھ ایک پرومو وڈیو میں باضابطہ اعلان کرنے والے ہیں۔

بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن میں سلمان خان گلوکار ’رفتار‘ کے ساتھ ہوں گے اور اس کی پرومو وڈیو چند دن میں شیئر کردی جائے گی۔

نئے سیزن کا دورانیہ پہلے سیزن سے کم ہوگا اور یہ شو چھ ہفتوں تک چلے گا جبکہ پروگرام کیلئے 10 سیلبرٹیز کو فائنل کیا جائے گا۔

’بگ باس او ٹی ٹی 2‘ کو رواں برس جون کے دوسرے ہفتے لانچ کیا جائے گا جبکہ ’بگ باس 17‘ کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔