Official Web

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلس کے گاؤں میں کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے الزام لگایا ہے کہ دونوں فلسطینی مسلح تھے اور یہودی آباد کاروں پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں اب تک 96 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔