Official Web

کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید

کوئٹہ  کے علاقے کچلاک میں پولیس آپریشن کے دوران 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں  دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کچلاک میں پولیس کا آپریشن جاری ہے اور اس دوران اب تک ایک ملزم کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کی شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

%d bloggers like this: