Official Web

ہمیں ایک منٹ میں نکال دیا گیا اور عمران کو دوبارہ لانے کیلیے جتن کیے جارہے ہیں، نواز شریف

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالت کے دہرے معیار سمجھ نہیں آرہے، ہمیں تو عدالت نے ایک منٹ میں نکال دیا تھا جبکہ عمران خان کو واپس لانے کے لیے کتنے جتن کیے جارہے ہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عدالت کا دہرا معیار سمجھ نہیں آرہا، ہمارے ساتھ اور سلوک کیا گیا جب کہ عمران خان کے ساتھ دیگر سلوک، مجھے گاڈر فادر اور سسلین مافیا تک کہا گیا جب کہ ایک شخص کو دوبارہ لانے کے لیے جتن کیے جارہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ نظریہ ضرورت کیا صرف آمروں اور ڈکٹیٹروں کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے؟ کبھی اسے کسی سیاست دان کے لیے بھی استعمال کرلیا جائے۔