Official Web

کانز ورلڈ فلم فیسٹیول: پاکستانی فلم ’’نام بدل دینا‘ بہترین شارٹ فلم کیلئے نامزد

فرانس: پاکستانی شارٹ فلم’’نام بدل دینا‘ کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کی بہترین شارٹ فلم کی فہرست میں شامل کر لی گئی۔

پاکستانی ہدایتکارہ ارشیلا سلمان کی اس 26 منٹ کی شارٹ فلم میں حال ہی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

نام بدل دینا ’ویمن سائیکولوجی‘ پر مبنی ہےاس فلم کی کہانی دو گہرے دوستوں  کے گرد گھومتی ہے جو بہترین دوست ہونے کے ساتھ ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں۔

فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر نوید فاروقی کے مطابق انہو ں نے اس فلم میں ایک میاں بیوی کے درمیان گہری دوستی اور محبت کو دکھانے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے یا پھر بھارت میں بھی اس قسم کی شارٹ فلمیں نہیں بنتیں جس میں میاں بیوی کے درمیان اچھے تعلقات دوستی اور سچے پیار کو صاف ستھرے انداز میں دکھایا جائے۔

یاد رہے کہ اس فلم کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے جس کو کانز میں نامزد ہونے سے قبل چھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول کی بہترین شارٹ فلم کی کیٹیگری میں پاکستانی فلم ’نام بدل دینا ‘ کے ساتھ  مختلف ممالک کی 6 دیگر فلموں کے نام بھی فائنل فہرست میں شامل ہیں۔

%d bloggers like this: