Official Web

تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری انتقال کرگئے

لاہور: بزرگ سیاستدان تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری لاہورمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق سردار جعفر خان لغاری کا انتقال صبح 8 بجے ہوا۔ وہ طویل عرصہ سے کینسر میں بھی مبتلاء تھے۔

سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے۔ 2018 کے الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ان کی نمازہ جنازہ 24 گلبرگ لاہور میں ادا کی جائے گی۔