Official Web

بلاول بھٹو زرداری کی سندھ کے یوم ثقافت پر اہلیان سندھ کو مبارکباد

کراچی:  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سندھ کے یوم ثقافت پر اہل سندھ کو مبارکباد پیش کی۔

یوم ثقافت سندھ پر وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت انڈس اور اسلامی تہذیب کا حسین امتزاج ہے، سندھی ثقافت کی ماں، موہنجو داڑو ہے، سندھ کی اجرک، ٹوپی، رلی، لوک ادب، موسیقی اور کھانے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دنیا بھی اس پر متفق ہے کہ ثقافتی تنوع انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے، پاکستانی ثقافت، آرٹ اور ادب کو فروغ دینا پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے، پاکستانی نوجوان اپنی ثقافت کو دنیا میں جدید انداز سے اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔