Official Web

امریکی سینیٹ نے یوکرین کیلئے 12 ارب ڈالر کی نئی امداد کی منظوری دیدی

امریکی سینیٹ نے  یوکرین کے لیے 12 ارب ڈالر کی نئی امداد کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی جانب سے یوکرین کے لیے 12 ارب ڈالر کی نئی امداد کی منظوری دی گئی ہے جس میں سے 3 ارب ڈالر یوکرینی فوج کے لیے ہتھیاروں کی خریداری، رسد اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ہوں گے۔

اس کے علاوہ 4.5 ارب ڈالریوکرین کے معاشی استحکام کے لیے ہوں گے جو حکومت چلانے اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہوں گے جبکہ باقی رقم دیگر امور کے لیے ہو گی۔

یاد رہے کہ امریکا اس سے قبل بھی جنگ زدہ یوکرین کے لیے فوجی اور معاشی امداد کا اعلان کر چکا ہے۔