Official Web

ٹی 20 میں تیز ترین 2 ہزار رنز، رضوان بھی بابر کے ہم پلہ ہو گئے

لاہور:  قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنا کر کپتان بابر اعظم کے ہم پلہ ہو گئے۔

بابائے کرکٹ انگلینڈ کے پاکستان میں تاریخی دورے کا پہلا ٹی 20 محمد رضوان کے لیے تاریخ ساز بن گیا، کراچی میں انہوں نے ٹی 20 کیرئر کی سترہویں نصف سنچری مکمل کی۔

اس اعزاز کے ساتھ قومی وکٹ کیپر بیٹر کے ٹی 20 کرکٹ میں 2 ہزار رنز بھی مکمل ہو گئے، 30 سالہ اوپنر نے 63 ویں میچ کی 52 ویں اننگز میں سنگ میل عبور کر لیا، کپتان بابر اعظم بھی رواں سال ہی 52 اننگز میں یہ کارنامہ دکھا چکے ہیں۔

محمد رضوان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں 46 گیندوں پر 68 رنز بنائے اور 6 چوکے اور 2 چھکے لگا کر مہمان ٹیم کے خوب چھکے چھڑائے۔