Official Web

آرمی چیف کا آئی ایم ایف سے قرض کیلیے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ

 راولپنڈی: آرمی چیف نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض دلانے کے لیے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو قرض کے حصول کے لیے سعودی عربیہ اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطے میں انہیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے  درمیان جاری قرض پروگرام سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔ قبل ازیں آرمی چیف نے اسی سلسلے میں امریکی نائب وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا تھا۔