Official Web

سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے معاملے سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔

ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لیے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کئے، انہوں نے تحائف بیچ کر رقوم کی تفصیلات بھی گوشواروں میں درج نہیں کرائیں۔