Official Web

عامر خان کا سیلاب متاثرین کیلئے 25 لاکھ روپےکا عطیہ

اداکار عامر خان نے  بھارتی صوبے آسام میں آنے والے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 25 لاکھ روپے عطیہ کردیے۔

وزیراعلیٰ آسام ہمانتا شرما نے عامر خان کا شکریہ اپنی ٹوئٹ میں ادا کیا۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ  ‘بالی وڈ اداکار عامر خان نے ریلیف فنڈ میں سیلاب متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں’۔

عامر خان نے عطیےکی یہ رقم آسام کے وزیراعلیٰ کی جانب سے قائم کردہ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی ہے۔

اس سے قبل معروف گلوکار سونو نگم نے بھی آسام کے شہریوں کی مدد کے لیے 5 لاکھ روپے عطیہ کیے تھے جس کی اطلاع  وزیراعلیٰ ہمانتا شرما کی جانب سے ہی دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست آسام میں بدترین سیلاب آیا ہے جس کے باعث 21 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، رپورٹس کے مطابق سیلاب سے 134 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ 1 لاکھ 91 ہزار سے زائد لوگوں نے  538 ریلیف کیمپوں میں پناہ لی ہے۔