Official Web

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے چار ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں ازبکستان پہنچ گئے

تاشقند ( محمد عباس خان )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے چار ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں ازبکستان پہنچ گئے

تاشقند بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ فرقت صدیکوف، ازبکستان میں پاکستان کے سفیر سید علی اسد گیلانی اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

وزیر خارجہ تاشقند میں ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف اور ازبک صدر شوکت مرزا ایوف سے ملاقاتیں کریں گے

ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا جائے گا

وزیر خارجہ کا یہ دورہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر متفقہ اور مربوط لائحہ عمل اپنانے کی عملی کوششوں کا حصہ ہےتوشؤند