چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چوبیس تاریخ کو میڈیا بریفنگ میں کہا کہافغانستان کی موجودہ صورتحال واضح طور پر امریکہکے "اصول اور نظام” کی عکاسی ہے۔ امریکہکسی بھی خودمختار ملک میں جبراً فوجی مداخلت کر سکتا ہے ۔ جبکہ امریکہ اس ملک کے عوام کودرپیش مصائب کے حوالے سے کوئی بھی ذمہداری نہیں اٹھائے گا۔ امریکہ جب چاہے کسیملک میں داخل ہو سکتا ہے اور اپنی مرضی سےواپس جا سکتا ہے۔ امریکہ اس حوالے سے عالمیبرادری یہاں تک کہ اپنے اتحادیوں کی رائے سننے کا بھی روادار نہیں ہے ۔یہ امریکہ کا اصول اورنظام ہے ۔ یعنی وہ کوئی بھی قیمت چکائے بغیر کسی ملک کو بدنام کر سکتا ہے ، دباو ڈال سکتاہے اور دھمکا سکتا ہے ۔